اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا بھر میں جہاں عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں پن سکون طریقے سے ریلیاں نکالی گئیں وہاں کئیں ملکوں میں قدس ریلیوں پر سکیورٹی دستوں نے حملے کر کے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرنے سے روک دیا جمہوریہ آذربائیجان بھی ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں قدس ریلی پر سکیورٹی دستوں نے حملہ کیا۔
جمہوریہ آذربائجان کے دار الحکومت باکو میں یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی پر امن ریلی پر سکیورٹی دستوں اس وقت حملہ کیا جب مظاہرین نے اسرائیل کے سفارتخانے کے سامنے جا کر اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائجان بھی دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرف اسرائیل سے اپنے تعلقات نہیں خراب کرنا چاہتی چاہے اسرائیل ہزاروں مسلمانوں کا خون کیوں ہی پی چکا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲